بنگلورو، 30/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)ناگوار ریسیڈینٹ ویلفیئر اسوسی ایشن بنگلورو کی جانب سے ریاست میں مختلف اسکیموں کے تحت سرکاری وظیفہ مثلاً اولڈ ایچ پنشن یا دیگر طرح کی پنشن حاصل کررہے لوگوں کو یہ اہم اطلاع دی گئی ہے کہ سرکاری وظیفہ حاصل کرنے والوں کو ریو نیو ڈپارٹمنٹ شعبہ پنشن و تحصیلدار کے دفتروں سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ سرکاری اسکیموں سے کوئی امداد یا پنشن حاصل کرنے جن لوگوں نے اپنے بینک کھاتے اور آدھار کارڈ سے لنک کئے ہوں تو ان کے لئے بھی اب ضروری قرار دیا گیا ہے کہ اپنی سرکاری وظیفہ کی رقم حاصل کرنے کے لئے انہیں ایک نئے ایپ این پی سی آئی سے اپنے بینک اکاؤنٹ کو لنک کرنا ضروری قرار دیا ہے۔
آپ کی پنشن کا موجودہ اکاؤنٹ چاہے وہ پوسٹ آفس کا ہو یا کسی بینک کا وہ لازمی طور پر اپنا اکاؤنٹ این پی سی آئی ایپ سے لنک کرالیں، اس سلسلہ میں ڈاک خانہ یا اپنے بینک سے تفصیلات حاصل کر کے اس ایپ سے اپنا کھاتہ لنک کروالیں۔
اس سلسلہ میں ناگوار ریسیڈینٹ ویلفیئر اسوسی ایشن بنگلورو نے اس پیغام کو عام کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔