ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک بند: منڈیا  میں ریل روکنے کی کوشش کرنے والے گرفتار  

کرناٹک بند: منڈیا  میں ریل روکنے کی کوشش کرنے والے گرفتار  

Sat, 30 Sep 2023 12:16:13    S.O. News Service

منڈیا، 30/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کاویری پانی کے لئے منائے گئے کرناٹک بند کے دوران منڈیا ضلع کے مدور تعلقہ گیجل گیرے ریلوے اسٹیشن پر کسانوں نے ٹرین روک کر احتجاج کی کوشش کی تو پولیس نےانہیں گرفتار کر لیا۔

احتجاجیوں نے اسٹیشن کے اطراف ڈالے گئے بیری کیڈس پھلانگ کر ٹرین کی پٹریوں پر اتر کر میسور سے بنگلورو جانے والی ٹرین کو روکنے کی کوشش کی تھی، اور ٹرین کی پٹریوں پر ہی دھرنا دیا تو پولیس نے انہیں  وہاں سے اٹھا دیا، اور شام تک حراست میں رکھ کر بعد میں انہیں  رہا کردیا، مدور میں کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 


Share: