ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا دہشت گردی سے سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی نہیں:سلمان خورشید

کانگریس کا دہشت گردی سے سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی نہیں:سلمان خورشید

Tue, 03 Oct 2023 12:46:58    S.O. News Service

فرخ آباد ، 3/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ اگر کچھ لوگ دہشت گردی کا سہارا لیتے ہیں تو ملک کی شناخت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے، کانگریس کا دہشت گردی سے سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مسٹر خورشید نے اپنے آبائی ضلع اور پارلیمانی حلقہ فرخ آباد علاقے میں بھوجپور اسمبلی کے لودھی اکثریتی گاؤں چوکیہ، مجھگاما، رشید پور، نوادہ، پٹیوجا، عیسی پور وغیرہ میں ریاستی جنرل سکریٹری پرکاش پردھان کی قیادت میں منعقدہ چوپال اور سمواد پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد آج تقریباً 11:00 بجے پیر کو فرخ آباد سٹی ٹاؤن ہال میں واقع 2 / اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی جی کے مجسمہ اور سادگی کی علامت لال بہادر شاستری کے فوٹو پر گلہائے عقیدت نذر کرکے ان کی ترغیبات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی خاتون کے ساتھ کوئی بھی واقعہ پیش آئے تو ہم پوری ہمدردی کے ساتھ اس کے ساتھ ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس واقعہ کی پوری حقیقت ملک کے سامنے آ جائے۔ مسٹر خورشید کا ماننا ہے کہ اگر ہم ہر بات پر بولیں گے تو یہ کہا جائے گا کہ ہم متعصب ہیں اور اپنی پارٹی کیلئے بول رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش وغیرہ کے اسمبلی انتخابات میں حکمراں پارٹی کی جانب سے بڑے لیڈروں کو میدان میں اتارنے کے سوال پر کانگریس کے سینئر لیڈر مسٹر خورشید نے کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے ہر پارٹی کی یہی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس الیکشن جیتنے کیلئے لڑ رہی ہے، اس لیے ہمیں اوور کانفیڈنسن نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہم عام لوگوں سے جڑ رہے ہیں اور جیت ہماری ہی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تعاون کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ سے ہم نے اندرا گاندھی کو کھو دیا، کانگریس کا دہشت گردی سے سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


Share: