ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس سے علیحدگی کے بعد غلام نبی آزاد کا جلد ہی نئی پارٹی بنانے کا اعلان

کانگریس سے علیحدگی کے بعد غلام نبی آزاد کا جلد ہی نئی پارٹی بنانے کا اعلان

Sat, 27 Aug 2022 13:19:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس سے علیحدگی کے بعد بزرگ سیاست دان غلام نبی آزاد نے  سوشیل میڈیا میں ہورہے تبصروں    کے برعکس اس بات کا اعلان کیا ہے کہ   وہ جلد ہی ایک نئی پارٹی کا آغاز کریں گے اور اس کا پہلا یونٹ جموں و کشمیر میں قائم کیا جائے گا۔

آزاد، جنہوں نے اس سے قبل کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا، کہا کہ ’’مجھے فی الحال ایک قومی پارٹی شروع کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے لیکن اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ہونے کا امکان ہے، میں نے وہاں جلد ہی ایک یونٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آزاد، جنہوں نے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف، مختلف وزرائے اعظم کے تحت مرکزی وزیر اور سابقہ ​​جموں و کشمیر کے چیف منسٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، نے اپنی نئی پارٹی کی تشکیل کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا

اپنے استعفیٰ پر کسی بھی بحث کو طول دینے سے انکار کرتے ہوئے آزاد نے کہا، ’’میں نے اس فیصلے کے بارے میں طویل عرصے سے سوچا ہے اور اب پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔


Share: