ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ڈانڈیلی کی 7 سالہ بچی فاطمہ کے گھروالوں کا پتہ لگانے عوام الناس سے تعاون کی اپیل

کاروار : ڈانڈیلی کی 7 سالہ بچی فاطمہ کے گھروالوں کا پتہ لگانے عوام الناس سے تعاون کی اپیل

Wed, 31 Aug 2022 16:36:09    S.O. News Service

کاروار،31؍ اگست (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے ڈاندیلی،  ہلیال گاوں تھانہ کے رہنے والے لاری ڈرائیور  عبدالغنی محمد مکاندار اور مدینہ عبدالغنی مکاندار کی بچی بی بی فاطمہ (7  سال) کو اتر کنڑا چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی ہدایات پر کاوار میں واقع بچیوں کی سرکاری رہائش گاہ 'بال مندر' میں داخل کیا گیا ہے کیونکہ بچی کی ماں مدینہ کے انتقال کے بعد اس کی دیکھ ریکھ اور خبر گیری کرنے والا کوئی بھی رشتہ دار    سامنے نہیں آیا ہے۔
    
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا  ہے کہ انتظامیہ کو پتہ چلا تھا کہ  آج کل اس  بچی  کا والد عبدالغنی مکان دار بیلگاوی ضلع کے چیکوڈی میں مقیم  ہے، مگر  اُس مقام پر بھی  وہ  موجود نہیں  تھا ۔ اس لئے بچی کو سرکاری نگرانی میں چائلڈ سینٹر بھیجا گیا ہے ۔
    
چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس خبر کے ساتھ جاری کی گئی تصویر میں موجود عبدالغنی نامی شخص اگر کسی کو کہیں نظر آتا ہے تو اس کی اطلاع فون   نمبر 226501- 08382   پر دیں اور انتظامیہ کی جانب سے  خود عبدالغنی سے بھی  اپیل کی گئی ہے کہ اس خبر کے ملتے ہی  وہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کاروار کے روبرو حاضر ہو ۔ 


Share: