ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : بیوی اور بچے کو ہلاک کرنے کے بعد قرض کے بوجھ سے پریشان شخص نے کر لی خود کشی

کاروار : بیوی اور بچے کو ہلاک کرنے کے بعد قرض کے بوجھ سے پریشان شخص نے کر لی خود کشی

Fri, 30 Jun 2023 18:31:20    S.O. News Service

کاروار 30 / جون (ایس او نیوز) گوا میں اپنے کاروبار سے مال و دولت کمانے اور ایک خوش حال زندگی گزارنے والے شخص نے بے تحاشہ قرض کے بوجھ سے پریشان ہو کر اپنی بیوی اور بیٹے کو پہلے ندی میں پھینک کر ہلاک کردیا پھر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ۔ واردات جمعرات کو پیش آئی۔

 اطلاع کے مطابق کاروار تعلقہ کے گوپی شیٹا کا رہنے والا 50 سالہ شیام پاٹل 25 سال پہلے کام دھندے کے لئے  پڑوسی  علاقہ  گوا کے واسکو  چلا گیا تھا ۔ پھر وہاں اس نے محنت و مشقت کرتے ہوئے شیام انڈسٹریز نامی ایک کمپنی شروع کی ۔ بڑی خوش حال زندگی گزارنے والے شیام پاٹل نے زیادہ مال کمانے کے لالچ میں سرمایہ کاری کے لئے بھاری قرضہ لینا شروع کیا ۔ جب ایک طرف گزشتہ دو تین برسوں میں اس کے کاروبار میں بڑا گھاٹا ہونے لگا  تو یہ قرض 2 سے 3 کروڑ روپے تک پہنچ گیا  جسے  لوٹانا شیام پاٹل کے بس کی بات نہیں رہی ۔ 

    قرض کے ناقابل برداشت بوجھ سے پریشان ہو کر شیام پاٹل نے اپنی بیوی جیوتی پاٹل (44)  اورگیارہ سالہ   بیٹے دکشا پاٹل  کو دوپہر کے وقت گوا سے کاروار لانے کے بعد کالی ندی پر واقع پُل پر ندی میں پھینک دیا اور پھر واپس گوا جا کر وہاں کُوکلّی نامی جنگلاتی علاقے میں درخت سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی ۔ 

    دوسرے دن صبح میں کاروار کے دیوبھاگ علاقے میں پاٹل کی بیوی اور بیٹے کی لاشیں سمندر کنارے دستیاب ہوئیں ۔ کہا جاتا ہے کہ شیام پاٹل نے خود کشی سے قبل اپنے کچھ رشتہ داروں اور شناساوں کو میسیج کرکے اپنے اس انتہائی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا تھا ۔ اس کے علاوہ اس نے ایک ڈیتھ نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں لکھا ہے کہ اس کے ماموں کے بیٹے پر جو رقم واجب الادا  ہے، وہ واپس نہیں لوٹا  رہا ہے اس لئے وہ قرض کے بوجھ تلے دب گیا ہے اور اس سے چھٹکارا پانے کے لئے پورے خاندان کے ساتھ جان دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

    چیتا کول پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 
 


Share: