ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : بھارت جوڑو یاترا میں راہل کا ساتھ دینے پہنچ گئے سابق اراکین اسمبلی سائیل اور وئیدیا 

کاروار : بھارت جوڑو یاترا میں راہل کا ساتھ دینے پہنچ گئے سابق اراکین اسمبلی سائیل اور وئیدیا 

Thu, 13 Oct 2022 11:48:35    S.O. News Service

کاروار،13/ اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے دو سابق اراکین اسمبلی سمیت کئی کانگریسی لیڈران راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی کانگریس کی بھارت جوڑو پدیاترا میں ساتھ  دینے کے لئے  چترادرگہ پہنچ گئے۔
    
سابق اراکین اسمبلی ستیش سائیل اور منکال وئیدیا چترادرگہ کے چلّا کیرے میں پدیاترا میں شامل ہوئے اور راہل گاندھی اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کے ساتھ تھوڑی دیر تک پدیاترا میں قدم قدم سے ملاتے رہے۔ 
    
اس کے علاوہ ضلع کانگریس صدر بھیمنّا نائک  سمیت تمام تعلقہ جات کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی کانگریسیوں نے پدیاترا میں حصہ لیا ۔ کاروار سٹی میونسپل کاونسل کے بہت سے اراکین نے بھی یاترا میں شرکت کی۔ 


Share: