ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : التوا میں پڑا ہے شہری بلدی اداروں کے صدور کا انتخاب - انتظامی دشواریوں سے عوام پریشان

کاروار : التوا میں پڑا ہے شہری بلدی اداروں کے صدور کا انتخاب - انتظامی دشواریوں سے عوام پریشان

Wed, 11 Oct 2023 21:46:00    S.O. News Service

کاروار 11 / اکتوبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے ریزرویشن کا عمل پورا نہ ہونے کی وجہ سے شہری بلدی اداروں کے صدور اور نائب صدور کا انتخاب پچھلے پانچ مہینوں سے یونہی التوا میں پڑا ہوا ہے اور بلدی اداروں میں انتظامی معاملات اتنے بگڑ گئے ہیں کہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نظر نہیں آتا ۔

 ضلع شمالی کینرا میں چار سٹی میونسپل کونسل ، چار ٹاون میونسپل کونسل اور چار پٹن پنچایت میں صدر اور نائب صدر کی میعاد تقریباً پانچ مہینے قبل پوری ہوئی تھی اور اسمبلی الیکشن کے پس منظر میں ریاستی حکومت نے نئے انتخاب کے لئے ریزرویشن زمروں کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی تھی جس کی وجہ سے نئے صدور کا انتخاب اب تک عمل میں نہیں آیا ہے ۔ 

 یاد رہے کہ پچھلے چند برسوں سے تعلقہ اور ضلع پنچایت کے لئے بھی انتخابات منعقعد نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے تعلقہ اور ضلع پنچایت کے امور عوامی منتخب نمائندوں کے بجائے سرکاری ایڈمنسٹریٹرس کے سہارے ہی چل رہا ہے ۔ اسی طرح اب شہری بلدی ادروں کا انتظام بھی منتخب صدر اور نائب صدر کی غیر موجودگی میں سرکاری ایڈمنسٹریٹرس کے ہاتھوں میں ہے ۔ اس کے نتیجے میں بلدی اداروں سے متعلقہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دینے والا کوئی نہیں ہے ۔ 


Share: