ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مسٹروینوگوپال سے ملاقات کی

ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مسٹروینوگوپال سے ملاقات کی

Sat, 20 May 2017 21:56:27    S.O. News Service

گلبرگہ،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدرنشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے ہفتہ کے دن اپنے دفتر پر مسٹر ایل ششی کمار ڈائیریکٹر ٹاؤن پلاننگ،بنگلور اور مسٹر مسٹر لکشمی کانت پاوار جائینٹ ڈائیریکٹر ٹاؤن پلاننگ،بنگلور کو تہنیت پیش کی۔ الحاج ڈاکٹر قمر الاسلام رکن اسمبلی گلبرگہ و سابق وزیر کرناٹک کے علاوہ مئیر گلبرگہ شرن کمار مودی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و سیاحت حکومت کرناٹک مسٹر پریانک کھرگے نے وارڈنمبر 9اسلام آباد کالونی گلبرگہ میں نئے یوتھ کانگریس آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مسٹر پریانک کھرگے کو تہنیت پیش کی گئی۔ تقریب میں جناب مظہر عالم خان ڈائیریکٹر کے پی تی سی ایل،بنگلور، بھاگن گوڑا صدر ضلع کانگریس گلبرگہ، عالم خان، اقبال احمد شیرینی فروش،رفیق احمد آتورے، جبار ساگر، خسروجاگیر دار کارپوریٹر، شفیع احمد کارپوریٹر، فاروق مانیال، صمد سرڈگی اور دیگر پارٹی کارکنان موجودتھے۔
 


Share: