ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں 48 پیسے کی گراوٹ

ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں 48 پیسے کی گراوٹ

Wed, 05 Oct 2022 12:16:29    S.O. News Service

ممبئی، 5؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کرنسی ایکسچینج میں ہندوستانی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں 48 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ فی ڈالر 81.81 روپے کی سطح  پر آگیا۔ فارن ایکسچینج کے ڈیلر نے بتایا کہ بینکروں اور درآمد کنندگان کی طرف سے امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے دباؤ میں ہندوستانی روپیہ کی قدر میں یہ گراوٹ درج ہوئی ہے۔

شیئر بازار میں کمزور اوپننگ کے درمیان دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں  امریکی ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے مقامی روپیہ یونٹ کو کمزور دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران اب تک روپیہ کی قدر میں بالترتیب 81.78 اور 81.84  کی اعلی اور اقل سطح درج کی گئی ہے۔


Share: