ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / چودھری کے آفرپرتیجسوی یادونے کہا،فیصلہ نتیش کمارکوکرناہے تین طلاق،سی اے اے پرحمایت کرنے والے لوجہادپرباتیں بنارہے ہیں

چودھری کے آفرپرتیجسوی یادونے کہا،فیصلہ نتیش کمارکوکرناہے تین طلاق،سی اے اے پرحمایت کرنے والے لوجہادپرباتیں بنارہے ہیں

Wed, 30 Dec 2020 10:36:38    S.O. News Service

پٹنہ؍ 30 دسمبر(آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے سینئر لیڈراورسابق اسمبلی اسپیکرادے نارائن چودھری نے تیجسوی یادوکے اس بیان کوذاتی بیان قرار دیا ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ نتیش کمارمینڈیٹ کی توہین کرتے ہوئے خود گرینڈ الائنس سے بھاگ گئے تھے،اب وہ بی جے پی کے سامنے جھکے ہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ نتیش کمارنے بی جے پی پر دباؤ ڈالنے کے لیے صدر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے کیوں کہ جس شخص نے سی اے اے - این آر سی، کسان قانون، تین طلاق کی حمایت کی ہے وہ لوجہاد کے معاملے پر مختلف نظر آنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بی جے پی اورجے ڈی یو کے مابین کبھی بھی کوئی اتحاد نہیں ہوا تھا لیکن یہ معاہدہ تھا۔ نتیش کمارنے بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی کو بہارمیں پنپنے کا موقع دیا، اب نتیش کمار کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا کرنا ہے یا نہیں کرنا ہے۔

آر جے ڈی کے سینئر رہنما ادے نارائن چودھری نے کہا ہے کہ اگر نتیش کمار تیجسو ی یادوکو وزیراعلیٰ بنایا جاتا ہے تو اپوزیشن جماعتیں 2024 میں وزیر اعظم کے لیے ان کی حمایت کرسکتی ہیں۔ تیجسو یادو کا یہ ردعمل ادے نارائن چودھری کے اسی بیان پر آیا ہے۔


Share: