ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پولینڈ میں حکومت مخالف مظاہرہ

پولینڈ میں حکومت مخالف مظاہرہ

Thu, 15 Dec 2016 11:38:34    S.O. News Service

وارسا،14؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پولینڈ میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ یہ مظاہرہ کمیونسٹ دور میں کیے جانے والے کریک ڈاؤں کے پینتیس برس پورے ہونے پر کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دائیں بازو کی موجودہ حکومت بھی پنتیس برس قبل کی طرح جمہوریت مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اس موقع پر برسراقتدار جماعت پی آئی ایس کے سربراہ یاروسلاو کاچنسکی نے کہا کہ یورپی یونین میں پولینڈ کے عوام کو سب سے زیادہ آزادی حاصل ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ملک کے 80شہروں میں بیک وقت یہ مظاہرے کیے گئے۔


Share: