ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتورمیں فائرسروس عملے کی فوری کارروائی - تعلقہ اسپتال آئی سی یو میں ٹل گیا بڑا حادثہ

پتورمیں فائرسروس عملے کی فوری کارروائی - تعلقہ اسپتال آئی سی یو میں ٹل گیا بڑا حادثہ

Sun, 24 Dec 2023 01:36:22    S.O. News Service

پتور 23 / دسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی کے بعد فائر سروس عملے کی فوری کارروائی کی وجہ سے ایک بہت بڑا المناک حادثہ ٹل گیا ۔ 

 معلوم ہوا ہے کہ آدھی رات کے وقت آئی سی یو میں آگ لگنے کا احساس ہوتے ہی وہاں پر موجود دونوں مریضوں کو فوراً محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا ۔ تعلقہ اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آشا پتو رایا نے بتایا کہ ایئر کنڈیشننگ یونٹ کا ایک چِپ ٹوٹنے کے ساتھ وہاں آگ بھڑکتی دکھائی دی ۔

 جب تک فائر بریگیڈ عملے کے علاوہ مقامی افراد نے آگ بجھانے کی کارروائی انجام دی ، تب تک ایئر کنڈیشننگ یونٹ اور اس کے آس پاس کا ساز و سامان جل کر تباہ ہوگیا ۔ 


Share: