بھٹکل 7 فروری (ایس او نیوز) وہاٹس آیپ پرڈیبیٹ اور ڈسکشن کے لئے معروف گروپ وی دی بھٹکلیس کی جانب سے جنسی بے راہ روی کی روک تھام کے لئے بھٹکل رابطہ ہال میں گذشتہ روز ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن کے چار ہائی اسکولوں اور شمس ہائی اسکول کے میٹرک کے طلبا نے کثیر تعدد میں شرکت کی۔
طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے بھٹکل جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے نو عمر بچوں کو جنسی زندگی کے پیچ وخم سے آگاہ کراتے ہوئے برائیوں سے بچنے کی تاکید کی۔ مولانا نے بچوں کو اچھے دوستوں کی سنگت اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور برے دوستوں سے دور رہنے کی تاکید کی۔ مولانا نے قوم لوط کا واقعہ پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو غلط کاموں سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئےاللہ کے عذاب سے ڈرایا اور کہا کہ مرد۔ مرد کے اختلاط کو بھی قران نے فاحشہ کہا ہے اور ایسا غلط کام کرنے والوں کو علمائ نے پہاڑ سے گرا کر مارنے کے بعد پتھروں سے مارمار کر ہلاک کرنے کی سزا سنائی ہے۔ کیونکہ قوم لوط کو اللہ تعالیٰ نے ایسا عذاب دیا تھا کہ پوری بستی کو اوپر اُٹھاکر پٹخ دیا تھا اور پوری قوم پر سخت ترین عذاب نازل کیا تھا۔
پروگرام میں ڈاکٹر یاسین محتشم اور ڈاکٹر حنیف شباب نے بھی بچوں سے مخاب ہوتے ہوئے سیکسول ایکسپلوٹین کے واقعات پر نوعمر بچوں میں بیداری پیداکرنے کی کوشش کی اور طبی نیزقانونی طور پر اس جرم کا جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شباب نے کہا کہ حالات کی تبدیلی کے لئے میڈیا کے ساتھ ساتھ والدین بھی ذمہ دار ہیں۔
وی دی بھٹکلیس کے ایڈمن عبدالباسط ائیکری اورریاض اسحاقی نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اور آئندہ بچوں کے والدین نیز سرپرستوں کے لئے بھی بہت جلد اس مناسبت سے ایک پروگرام ترتیب دینے کا خیال ظاہرکیا۔
واضح رہے کہ بھٹکل کے مختلف مسائل کے حل کے لئے وی دی بھٹکلیس نامی گروپ گذشتہ کچھ سالوں سے نہایت سرگرم ہے جس میں بھٹکل کے مختلف اداروں کےذمہ داران کو شامل کرکے مسائل پر بحث و مباحثہ کیا جاتا ہے۔ لوگ مسائل پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے حل کے لئے اپنی اپنی جانب سے رائے پیش کرتے ہیں۔ عوام میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کو بھی عوامی رائے سے آگاہ کرانے میں یہ گروپ اہم رول ادا کررہا ہے۔
وی دی بھٹکلیس کے اس پروگرام کی وڈیو رپورٹ کے لئے آپ یہاں کلک کریں
مولانا عبدالعلیم خطیب کا مکمل بیان ذیل میں دیا جارہا ہے۔