ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم مودی سمیت 5 دیگر لوگوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج

وزیراعظم مودی سمیت 5 دیگر لوگوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج

Mon, 01 Aug 2022 11:29:10    S.O. News Service

مظفرپور،یکم اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)ملک میں نجکاری کو بڑھاوا دینے، سرکاری نوکری اور ریزرویشن کو ختم کرنے، آئین کی خلاف ورزی، نوجوانوں کو روزگار سے محروم رکھنے والی نجکاری کی پالیسی اپنانے پر وزیر اعظم مودی سمیت 5 دیگر لوگوں کے خلاف مظفرپور کی ایک عدالت میں ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، یہ مقدمہ ایڈوکیٹ ونایک کمار کی جانب سے درج کیا گیا ہے جسے سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے، اس میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور وزیر ریلوے اشونی کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 50 نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایاگیا ہے، عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 6 اگست 2022 کی تاریخ مقرر کی ہے۔


 

 

 


Share: