ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعلیٰ سدارامیا کا دورہ شمالی کنڑا ضلع ، جائزہ اجلاس 

وزیر اعلیٰ سدارامیا کا دورہ شمالی کنڑا ضلع ، جائزہ اجلاس 

Tue, 28 Nov 2017 12:16:47    S.O. News Service

کاروار، 27 نومبر (ایس او نیوز)محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ 6؍ اور 7؍ ڈسمبر کو ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا شمالی کنڑا ضلع کا دورہ کررہے ہیں ۔ اس کے پس منظر میں اس موقع پر مختلف کاموں کا افتتاح اور مختلف کاموں کی ابتداء اور تیاری کے سلسلے میں ضلع نگر اں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کی صدارت میں پیشگی تیاریوں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ ضلع پنچایت میں منعقد ہ میٹنگ میں وزیر موصوف نے ضلع میں مکمل ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کی محکمہ وار تفصیل معلوم کرنے کے بعد 27؍ نومبر سے قبل مکمل شد ہ اب تک جن کاموں کا افتتاح نہ ہوا ان کی تفصیلات فراہم کرنے کی دپٹی کمشنر کو ہدایت دی۔ انہوں نے ہر علاقہ کے کاموں کے انعقاد کے لئے تیاریاں کرنے کی ہدایت کی۔ افتتاح کے لئے کارروائی مکمل شدہ کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے ڈسمبر میں ہونے والے کروالی اتسوا کے پوسٹر کا اجراء کیا۔


Share: