ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بند ی کا اثر:منی پور میں اخبارات کے دفتر ہوئے بند

نوٹ بند ی کا اثر:منی پور میں اخبارات کے دفتر ہوئے بند

Sat, 19 Nov 2016 12:20:06    S.O. News Service

امپھال، 18؍نومبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکز کی نریندر مودی حکومت کی طرف سے 500اور 1000روپے کے نوٹ کو بند کرنے کے بعد کاروبار چلانے کے لیے پیسے نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے منی پور میں اخبارات نے اپنے دفتر بند کر دیئے ہیں۔اس کے نتیجے میں جمعہ کے بعد سے منی پور میں اخبارات شائع نہیں ہوں گے۔کانگلا پاؤ رروزمامہ اخبار کے مالک اور ایڈیٹر پاؤنام لبانگو منگانگ نے یو این آئی کو بتایا کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے اور پیسے کا انتظام نہیں ہو جاتا ، تب تک آفس بند رہیں گے۔منگانگ نے کہاکہ اشتہارات دینے والوں کے پاس 500اور 2000روپے کے نئے نوٹ نہیں ہیں اور انتظامیہ نے بند ہوئے نوٹوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نمے چند لوانگ کے مطابق،جنوری میں ہونے والے انتخابات پر اس کا گہرا اثر پڑے گا۔پریس کے بغیر جمہوریت ناممکن ہے، کانگریس حکومت کرنسیوں کامناسب تعداد میں مطالبہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔اس کے علاوہ زیادہ تر بینک سیکورٹی سے متعلق تشویش کی وجہ سے نقد نہیں چلا رہے ہیں۔منی پور کے سبھی اخبارات کے پبلشرز ایسوسی ایشن اورڈسٹری بیوٹروں کی طرف سے جمعرات کی رات کو منعقد ایک ہنگامی اجلاس میں اخبارات کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ریاست کے نامہ نگاروں نے بھی 300روپے فی لیٹر پٹرول خرید کر ڈیوٹی کے دوران خبر کی تلاش میں ادھر ادھر جانے میں عدم رضامندی کا اظہار کیا ۔ناگاؤں کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے ریاست میں اسکول بھی بند ہیں۔


Share: