ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب بیلتنگڈی میں پیش آئے دو الگ الگ حادثات میں ایک ہی خاندان کے دو نوجوانوں کی موت

مینگلور کے قریب بیلتنگڈی میں پیش آئے دو الگ الگ حادثات میں ایک ہی خاندان کے دو نوجوانوں کی موت

Tue, 30 Aug 2022 12:47:48    S.O. News Service

مینگلور 30 ؍ اگست (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 63 کلو میٹر دور بیلتنگڈی کے  پونجالکٹَہ اور کوپیٹّی میں پیش آئے دو الگ الگ حادثات میں صرف پانچ منٹ کے وقفہ میں  دو  خالہ زاد بھائی فوت ہوگئے جس کی وجہ سے اس خاندان میں کہرام مچ گیا ۔ 
    
پہلا حادثہ   پیر  صبح 8:45 بجے پونجالکٹہ کے پاس اس وقت پیش آیا جب سینٹ ایلوشیئس پی یو کالج میں زیر تعلیم محمد شفیق (20 سال) کی بائک سامنے سے آرہی ایک اور بائک سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ کی شدت سے اچھل کر سڑک پر گرنے والے شفیق نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ جبکہ دوسری بائک پر سوار دونوں افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ اس حادثہ کی خبر سے پورا خاندان ابھی صدمہ میں آیا ہی تھا کہ صرف پانچ منٹ کے وقفہ میں کوپیٹّی کے مقام پر دوسرا حادثہ پیش آیا جس میں شفیق کا خالہ زاد بھائی محمد صفوان (18سال) فوت ہوگیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ تُمبے آئی ٹی آئی میں میکانیکل انجینئرنگ کا طالب علم محمد صفوان اپنے والد کو کام کی جگہ پر چھوڑ کر گھر واپس لوٹ رہا تھا تو ایک ٹِپر نے اس کی بائک کر ٹکر ماری ۔ صفوان بائک سمیت اچھل کر سڑک پر جا گرا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹِپر کا ٹائر اس کے جسم پر سے گزر گیا ۔ اس طرح اس نے بھی موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ 
    
بیک وقت ایک ہی خاندان کے دو نوجوانوں کی موت سے اہل خانہ میں ایک کہرام سا مچ گیا ۔ 


Share: