ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: 608 گرام پنچایتوں کے انتخابات کا اعلان، 18 ستمبر کو ڈالے جائيں گے ووٹ

مہاراشٹر: 608 گرام پنچایتوں کے انتخابات کا اعلان، 18 ستمبر کو ڈالے جائيں گے ووٹ

Sat, 13 Aug 2022 12:24:33    S.O. News Service

اورنگ آباد، 13؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مہاراشٹر میں الیکشن کمیشن نے 18 ستمبر کو 608 گرام پنچایتوں کے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر کے الیکٹورل کمشنر یو پی ایس مدن نے یہ اعلان کیا۔ ریاست کے 51 تعلقہ میں دیہی اداروں کے اراکین کے ساتھ سرپنچ کے عہدہ کے لیے بھی انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 19 ستمبر کو ہوگی۔ مثالی ضابطہ اخلاق جمعہ کے روز سے نافذ ہو گیا۔

دیہی اداروں کے انتخابات کے تحت ضلع ناندیڑ کے مہور تعلقہ 24، کنوت 47، ارد پور ایک، مڈکھیڑ تین، نیاگاؤں چار، لوہا پانچ، کندھار چار، مکھیڑ پانچ، دیگلور ایک، ہنگولی کے اوندھا ناگناتھ میں چھ پنچایتوں اور پربھنی کے جنتور پنچایت میں انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ مراٹھواڑہ خطہ کے پالم تعلقہ میں چار گرام پنچایتوں میں بھی انتخابات ہوں گے۔


Share: