ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی سرکار کی’ آمریت‘ عروج پر پہنچ چکی ہے، اب زوال آئے گا: کانگریس

مودی سرکار کی’ آمریت‘ عروج پر پہنچ چکی ہے، اب زوال آئے گا: کانگریس

Wed, 15 Jun 2022 14:01:45    S.O. News Service

ممبئی، 15؍ جو ن (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ای  ڈی کی جانب سے طلبی پر کانگریس پارٹی بری طرح سے بپھری ہوئی ہے۔  دہلی میں پارٹی لیڈران نے صدر دفتر پہنچ کر نہ صرف احتجاج کیا بلکہ راہل گاندھی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے مودی حکومت پر آمرانہ رویہ اپنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ مودی حکومت  آمریت کی انتہا پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد اسے زوال آنا ہے۔ اس نے کانگریس کو ستاکر اپنے زول کو دعوت دے دی ہے۔  اس سلسلے میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ ہم قانون کے غلط استعمال کی مخالفت کر رہے ہیں، اگر ای ڈی قانون پر عمل کرتی ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ای ڈی قانون پر عمل نہیں کر رہی ہے۔ ہم پوچھ رہے ہیں کہ راہل گاندھی جرم کیا ہے؟ اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ ایف آئی آر کس پولیس ایجنسی نے درج کی ہے؟ کوئی جواب نہیں، ایف آئی آر کی کوئی کاپی نہیں۔ ایسے میں ہم جوکہہ رہے ہیں وہ درست ہی مانا جائے گا۔ 

 راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ پولیس انتظامیہ کو حکومت کی طرف سے کتنے دباؤ کا سامنا ہے۔ قانون اپنا کام کرےلیکن یہاں جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے۔اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر ہریش راوت نے کہا کہ ستیہ گرہ ہوگا اور یہ لڑائی گاؤں گاؤں، گلی گلی، ہر کونے تک پہنچے گی۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل بھی یہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ہم لوگ احتجاج کرتے ہوئے آرام سے پیدل جا رہے تھے اور میں سیکوریٹی اہلکاروں کے ساتھ جا رہا تھا لیکن پولیس نے ہمیں روک دیا، اس  لئے اب ہمارے پاس یہیں احتجاج کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بی جے پی کانگریس کے خلاف اس طرح برتاؤ کر رہی ہے جیسے ہم دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی آمریت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اپنی گرفتاری بھی پیش کی ۔ اس احتجاج میں ملکارجن کھڑگے بھی شامل تھے۔ 


Share: