ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی جی کا پرماتما سے ڈائریکٹ کنکشن ہے : راہل گاندھی

مودی جی کا پرماتما سے ڈائریکٹ کنکشن ہے : راہل گاندھی

Mon, 27 May 2024 10:54:10    S.O. News Service

نئی دہلی، 27/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انتخابی مہم کے آخری مرحلےکیلئے اتوار کو ہماچل پردیش کے ناہن میں جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی پر شدید تنقیدیں کیں اور ان کے پرماتما والے بیان کے حوالے سے شدید طریقے سے نشانہ بنایا۔ راہل نے کہا کہ پی ایم مودی وہ واحد شخص ہیں جن کا پرماتما سے ڈائریکٹ کنکشن ہے۔ اس بات پر چمچے کہتے ہیں کہ واہ مودی جی نے کیا بڑی بات بول دی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام بیان لایعنی باتیں ہیں۔ ان میں کوئی دَم نہیں ہے۔ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ اس موقع پر ایک با رپھر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کا انٹرویو لینے والے صحافیوں کو مشکل سوال نہ پوچھنے پر ’چمچہ‘ قرار دیا۔ 

راہل گاندھی نے کہا کہ’’ آج کل نریندر مودی کے انٹرویوز چل رہے ہیں، وہ چار چمچوں کو بٹھاتے ہیں اور پھر وہ سوالات پوچھتے ہیں۔ مودی جی ایک بات بتائیے کہ آپ آم کیسے کھاتے ہیں ؟ آپ اسے چھیل کر کھاتے ہیں یا چوس کر کھاتے ہیں ؟ مودی جی جواب دیتے ہیں پتہ نہیں، سب کچھ اپنے آپ ہوتا ہے، میں باقی ہندوستان کی طرح بایولوجیکل طریقے سے پیدا نہیں ہوا ہوں۔ باقی ہندوستان کھیتی باڑی کرتا ہے اور محنت کرتا ہے۔ مجھے تو پرماتما گائیڈ کرتے ہیں۔ میں ہندوستان میں وہ واحد شخص ہوں جس کا ڈائریکٹ پرماتما سے کنکشن ہے۔ اس بات پر چمچے کہتے ہیں واہ واہ کیا کمال کی بات کہی ہے۔ ‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ ایک شخص جس کا ڈائریکٹ پرماتما سے تعلق ہے، اس کو آئین کی کیا ضرورت ہے؟ وہ تو ڈائریکٹ بات کر رہے ہیں۔ اسی لئے میں ان سے پوچھنا چاہ رہا ہوں نریندر مودی جی، آپ کو جو فیلنگ آتی ہے، صبح آتی ہے، شام کو آتی ہے یا پھر ۲۴؍گھنٹے آتی رہتی ہے؟ واـضح رہے کہ دہلی میں بھی ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے اسی بیان پر وزیر اعظم کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا تھا۔ 


Share: