ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: کیا نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سورتکل ٹول گیٹ کو ہیجماڈی اور تلپاڈی میں ضم کرنے کی منظوری دی ہے ؟

منگلورو: کیا نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سورتکل ٹول گیٹ کو ہیجماڈی اور تلپاڈی میں ضم کرنے کی منظوری دی ہے ؟

Sat, 20 Aug 2022 19:39:42    S.O. News Service

منگلورو، 20 / اگست (ایس او نیوز ) نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا نے سورتکل ٹول گیٹ کو ہٹا کر اسے ہیجماڈی اور تلپاڈی گیٹس میں ضم کرنے کی بات منظور کرنے کی اطلاع ملی ہے۔
    
خیال رہے کہ قانون کے مطابق دو گیٹس کے درمیان جو فاصلہ ہونا چاہیے اس سے کم فاصلے پر سورتکل گیٹ قائم کرنے پر پچھلے دو تین برسوں سے مسلسل احتجاجات ہوتے رہے ہیں اور اس این ایچ اے ٹول گیٹ کو ہٹانے کا وعدہ کرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔ 
    
چند مہینوں قبل یہ بات بھی سننے میں آئی تھی کہ سورتکل ٹول گیٹ کو موجودہ مقام سے ہٹا کر منگلورو پورٹ کے اندر قائم کیا جائے گا ۔ یہ بات بھی عمل میں نہیں آئی۔ 
    
اب تازہ خبر یہ مل رہی ہے کہ اس ٹول گیٹ کو ہٹا کر اسے ہیجماڈی اور تلپاڈی کی گیٹس میں شامل کیا جائے گا ۔ کیونکہ اگر اسے صرف ہیجماڈی ٹول گیٹ کے ساتھ ضم کیا گیا تو موٹر گاڑی مالکان کو ڈبل ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔ اس لئے اس ٹیکس کو ہیجماڈی اور تلپاڈی گیٹس کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ 
    
اس کا مطلب یہ ہوا کہ سورتکل کے پاس ٹول گیٹ تو ہٹ جائے گا ، مگر تلپاڈی اور ہیجماڈی گیٹ سے گزرنے والوں کو اضافی ٹیکس برداشت کرنا پڑے گا۔ 
    
یاد رہے کہ پچھلے دنوں وزیر ٹرانسپورٹ نتین گڈکری نے تیقن دیا تھا کہ ایک دوسرے سے 60  کلو میٹر کے اندر جتنے بھی ٹول گیٹس ہونگے انہیں ہٹا دیا جائے گا۔


Share: