ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ڈوبتی کشتی سے 11 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

منگلورو : ڈوبتی کشتی سے 11 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

Sun, 07 Aug 2022 22:51:04    S.O. News Service

منگلورو،7 / اگست (ایس او نیوز) پانمبور ساحل سے 30 ناٹیکل میل کی دوری پر غرقاب ہونے والی کشتی سے 11 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق غرقاب ہوئی کشتی پر سوار کسی بھی ماہی گیر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ۔ کشتی کو ڈوبتا دیکھ کر قریب میں موجود دوسری کشتی کے نوجوانوں نے ان ماہی گیروں کو بچایا تھا ۔ ڈوبنے والی کشتی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ یہ ششی بینگرے نامی شخص کی ملکیت تھی۔
 


Share: