ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : پھر شروع ہوا بھاری برسات کاسلسلہ - محکمہ موسمیات نے جاری کیا ایلو الرٹ

منگلورو : پھر شروع ہوا بھاری برسات کاسلسلہ - محکمہ موسمیات نے جاری کیا ایلو الرٹ

Mon, 22 Aug 2022 12:00:44    S.O. News Service

منگلورو 22/ اگست (ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا میں پھر سے بھاری برسات کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور آنے والے تین چار دنوں میں بھاری برسات ہونے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے جنوبی کینرا کے علاوہ اڈپی ، چکمگلورو، کوڈاگو اور شمالی کینرا کے لئے 22,24 اور 25 اگست تک ایلو الرٹ جاری کیا ہے ۔

    کل اتوار کے دن منگلورو ، پتور، سولیا ، بیلتنگڈی اور دیگر مقامات پر معتدل برسات ہوئی جبکہ بنٹوال تعلقہ میں بڑے پیمانے پر برسات ہوئی ہے ۔  اڈپی ضلع کے کنداپور، ملپے ، منی پال ، کارکلا میں بھی وقفے قفے سے اچھی خاصی بارش ہوئی ہے ۔

    محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ 23 اور 25 اگست کو سمندر میں بہت ہی تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں جن کی رفتار 40 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ کیرالہ اور کرناٹکا کے ماہی گیروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ 


Share: