ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : نوجوان جوڑی نے کی پھانسی لگا کر خودکشی 

منگلورو : نوجوان جوڑی نے کی پھانسی لگا کر خودکشی 

Mon, 10 Oct 2022 20:12:18    S.O. News Service

منگلورو،10؍اکتوبر (ایس او نیوز) ایک نوجوان جوڑی نے اپنے ہی گھر میں پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی مگر اس انتہائی اقدام کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوا۔
    
مہلوکین کا نام ملیکا ارجن (35 سال) اور سومیا (34 سال) بتایا گیا ہے ۔ ملیکا ارجن کے بارے میں پتہ چلا ہےکہ وہ ایک فری لانس ویب ڈیزائنر تھا اور سومیا ایک آئی ٹی آئی کالج میں لیکچرار تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں نے خودکشی سے قبل دو دن کے لئے کورگ  میں چھٹیاں منائی تھیں۔  
    
بتایا جاتا ہے کہ ملیکا ارجن نے پہلے پھانسی لگائی جس کے بارے میں سومیا نے اپنے رشتہ داروں کو فون پر بتایا ، پھر جب تک رشتہ دار ان کے گھر تک پہنچتے ، تب تک سومیا نے بھی پھندے میں لٹک کر اپنی جان دے دی تھی۔
    
کنکناڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔


Share: