ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : فوڈ فیکٹری آگ میں جل کر ہوگئی خاک - لاکھوں روپے کا نقصان 

منگلورو : فوڈ فیکٹری آگ میں جل کر ہوگئی خاک - لاکھوں روپے کا نقصان 

Thu, 05 Jan 2023 19:03:50    S.O. News Service

منگلورو،5 / جنوری (ایس او نیوز) ائیاڈی انڈسٹریل ایریا میں آج شام لگی آگ میں یہاں پر موجود ایئس فوڈس پرائیویٹ لمیٹیڈ کا کارخانہ پوری طرح جل کر خاک ہوگیا ۔ جس سے   لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ الیکٹریکل شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے کارخانہ میں آگ بھڑکی تھی اور بیکری آئٹمس تیار کرنے کے لئے بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا تیل اس کی زد میں آ گیا جس کی وجہ سے آگ بڑی تیز رفتاری سے بڑھنے لگی اور فیکٹری میں موجود ساز و سامان جل کر تباہ ہوگیا ۔ البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
    
کدری علاقے سے تین فائر انجنوں نے بر وقت موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی انجام دی اور حالات پر قابو پالیا جس کی وجہ سے یہ آگ مزید دوسرے کارخانوں تک پہنچ نہیں پائی۔


Share: