ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے وٹلا میں نوجوان مریضہ فوت - ڈینگی میں مبتلا ہونے کا شبہ

منگلورو کے وٹلا میں نوجوان مریضہ فوت - ڈینگی میں مبتلا ہونے کا شبہ

Thu, 14 Sep 2023 20:48:15    S.O. News Service

منگلورو 14 / سمتمبر (ایس او نیوز) منگلورو کے وٹلا میں ایک 26 سالہ مریضہ فوت ہوگئی جس کے بارے میں شبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا تھی ۔
    
ڈسٹرکٹ سرویلینس آفیسر ڈاکٹر نوین چندرا کولال نے بتایا کہ بدھ کے دن اس خاتون کے خون کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے ہیں اور رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مریضہ کو ڈینگی کی علامات کے ساتھ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ وہ پہلے ہی سے سنگین طور پر بیمار تھی ۔ اس کا صرف ایک دن کے لئے علاج ہوا تھا ۔ اس کے بخار کے تعلق سے ابھی تشخیص ہونی باقی ہے ۔ 
    
ڈاکٹر نوین چندرا نے بتایا کہ جنوری سے  12 ستمبر تک جنوبی کینرا میں 198 ڈینگی کے معاملے سامنے آئے ہیں ، جو کہ بینگلورو، میسورو اور شیموگہ کے مقابلے میں کم تعداد میں ہے ۔ جنوبی کینرا میں دیکھے گئے ڈینگی کے معاملوں میں زیادہ تر افراد بینگلور سے لوٹے ہوئے ہیں ۔ 


Share: