ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب سولیا میں چوری کی واردات - لوٹے گئے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات 

منگلورو کے قریب سولیا میں چوری کی واردات - لوٹے گئے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات 

Sun, 22 Oct 2023 13:09:01    S.O. News Service

منگلورو ،  22 / اکتوبر (ایس او نیوز) جٹیپلّا میں واقع ایک گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے والے لٹیروں نے 20 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کر دیا ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ موہن داسا مودیا کے گھر پر چوری کی یہ واردات اس وقت پیش آئی جبکہ موہن داسا اور اس کی بیوی ہاسن میں اپنی بیٹی کے گھر پر گئے ہوئے تھے ۔ جمعہ کے دن شام کے وقت موہن داسا کے گھر کی پہلی منزل پر رہنے والے کرایہ داروں نے دیکھا کہ گراونڈ فلور کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے ۔ انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دے دی ۔ 
    
واردات کی خبر ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد منگلورو سے  فنگر پرنٹ ماہرین کے علاوہ ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرکے جائے واردات کا معائنہ کیا گیا ۔ ہاسن سے موہن داسا اور اس کی بیوی جب واپس لوٹے اور گھر کے اندر جائزہ لیا تو 20 لاکھ روپے مالیت کے 350 گرام وزنی سونے کے زیورات چوری ہونے کا پتہ چلا ۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔


Share: