ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب بیلتنگڈی میں  الیکٹرک شاک لگنے سے ایک شخص فوت

منگلورو کے قریب بیلتنگڈی میں  الیکٹرک شاک لگنے سے ایک شخص فوت

Tue, 24 Oct 2023 13:24:16    S.O. News Service

منگلورو،  24 / اکتوبر (ایس او نیوز) ایلنتیل گرام میں پہاڑی میدان میں کام کرنے کے دوران ٹوٹا ہوا بجلی کا تار چھونے کی وجہ سے ایک مزدور فوت ہوگیا ۔
    
مہلوک شخص کی بیوی کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی شکایت کے مطابق بجلی کا تار چھونے سے ہلاک ہونے والے شخص کا نام سگون ہے ۔ جب وہ گھاس کاٹنے کا کام کر رہا تھا تو وہاں ٹوٹ کر پڑا ہوا بجلی کا تار اسے نظر نہیں آیا اور حادثاتی طور وہ تار کو چھو گیا اور شاک لگنے سے وہ بے ہوش ہوگیا ۔ مقامی افراد نے اسے پتور سرکاری اسپتال میں منتقل کیا مگر وہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کر دی ۔
    
مہلوک کی بیوی نے اپنی شکایت میں اس حادثے اور اپنی شوہر کی موت کے لئے میسکام کی غفلت کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ اس کے علاوہ جہاں بجلی کا تار ٹوٹ کر گرا تھا وہاں پر سگون کو کام پر لگانے والے جینت کمار کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 


Share: