منگلورو، 24 / اکتوبر (ایس او نیوز) پیروائی بیریپڈاو روڈ پر پیش آئے سڑک حادثے میں آٹو الٹنے کی وجہ سے ایک مسافر ہلاک ہوگیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام ناگیش بھٹ (47 سال) ہے ۔ اس کے کے علاوہ ونود اور انو نامی دیگر دو افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب آٹو رکشہ والا دوسری موٹر گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو بے قابو ہوکر ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا ۔ رکشہ الٹتے ہی ناگیش اچھل کر سڑک پر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا ۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔