منگلورو، 7 / ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منگلورو سٹی پولیس کمشنر کے عہدے سے کلدیپ آر جین کا تبادلہ کرنے کے بعد ان کی جگہ نئے پولیس کمشنر کے طور پر انوپم اگروال کو تعینات کیا گیا ہے ۔
انوپم اگروال راجستھان جودھپور کے رہنے والے ہیں جو اب تک کرناٹکا کے داونگیرے میں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ، بیلگاوی میں ڈپٹی پولیس کمشنر، رام نگر اور وجیا پورا میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس اور کرناٹکا پولیس اکیڈیمی کے ڈائریکٹر کی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں ۔