ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں وزیر ضمیر احمد خان نے کیا اقلیتی ہاسٹل کا دورہ - بد نظمی کی وجہ سے افسر کو کیا معطل 

منگلورو میں وزیر ضمیر احمد خان نے کیا اقلیتی ہاسٹل کا دورہ - بد نظمی کی وجہ سے افسر کو کیا معطل 

Wed, 06 Sep 2023 13:19:58    S.O. News Service

منگلورو 6 / ستمبر (ایس او نیوز) دکشن کنڑا کے دورے پر آئے ہوئے محکمہ ہاوسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے پولیٹیکل سیکریٹری نصیر احمد نے اقلیتی لڑکوں کے پوسٹ میٹرک ہاسٹل کا اچانک دورہ کیا اور معائنے کے دوران وہاں پر پائی گئی بدنظمی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تعلقہ ایکسٹینشن آفیسر منجو ناتھ کو موقع پر ہی معطل کرنے کا حکم دیا ۔
    
جب ضمیر احمد خان اور ان کے ساتھی اچانک اقلیتی ہاسٹل میں پہنچے تو وہاں پر صفائی ستھرائی نہ ہونے اور واش رومس کی گندگی دیکھ کر سخت ناراض ہوگئے ۔ ہاسٹل میں رہنے والے لڑکوں نے شکایت کی کہ انہیں جو کھانا فراہم کیا جاتا ہے وہ سرکاری چارٹ کے مطابق نہیں ہوتا اور اس کی کوالٹی بہت ہی خراب ہوتی ہے ۔ سرکاری ہدایات کے مطابق ہفتے میں ایک بار کھانے میں چکن دیا جانا چاہیے مگر انہیں پندرہ دن میں صرف ایک بار چکن دیا جاتا ہے ۔ 
    
لڑکوں نے وزیر موصوف سے یہ بھی شکایت کی پانچ سال سے بیڈ شیٹس فراہم نہیں کیے گئے ۔ انہیں تکیے نہیں دئے جاتے اور کوئی بھی ان کی خبر گیری نہیں کرتا ۔ 
    
شکایات سننے کے بعد نہایت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ضمیر احمد خان نے موقع پر ہی ایکسٹینشن آفیسر کو معطل کرنے کے علاوہ ڈی ایم او جینیندرا اور وارڈن اشوک کو نوٹس جاری کا حکم دیا ۔


Share: