ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں سڑک حادثہ - ایمبولینس نے ماری آٹو کو ٹکر - آٹو ڈرائیور ، بچہ زخمی 

منگلورو میں سڑک حادثہ - ایمبولینس نے ماری آٹو کو ٹکر - آٹو ڈرائیور ، بچہ زخمی 

Tue, 26 Sep 2023 19:51:17    S.O. News Service

منگلورو،26 / ستمبر (ایس او نیوز) آج پڈیل میں ایک 108 ایمبولینس نے آٹو رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں آٹو رکشہ ڈرائیور اور ایک بچہ زخمی ہوگیا جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
    
 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایمبولینس میں ایک مریض کو منگلورو کی طرف لے جایا جارہا تھا اور آٹو میں ٹائلس بھرے ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ اس میں تین افراد سفر کر رہے تھے ۔ ایمبولینس نے رکشہ کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے اس میں بھرے ہوئے ٹائلس چور چور ہو کر سڑک پر بکھر گئے ۔ حادثہ کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے ٹریفک میں خلل پڑا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور کیس درج کیا ۔ 


Share: