ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں خواتین کے گلے سے چین اڑانے والا بدنام زمانہ لٹیرا گرفتار

منگلورو میں خواتین کے گلے سے چین اڑانے والا بدنام زمانہ لٹیرا گرفتار

Mon, 06 Nov 2023 00:20:14    S.O. News Service

منگلورو 5 / نومبر (ایس او نیوز) سٹی کرائم برانچ پولیس نے شہر کے ایک بدنام زمانہ لٹیرے کو گرفتار کیا جو صبح کے وقت چہل قدمی کرنے والی خواتین کے گلے سے سونے کی چین اڑانے کے معاملات میں ملوث تھا ۔

    پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کا نام چندرا شیکھرا عرف ڈارلنگ چندرا (29 سال) ہے جو رام نگرم ضلع کا رہنے والا ہے ۔ اس کے قبضے سے ایک 21.300 گرام وزنی سونے کا منگل سوتر، موبائل فون اور موٹر سائیکل ضبط کیا گیا جس کی مجموعی مالیت کا اندازہ 2.41 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔
    بتایا جاتا ہے کہ 21 اکتوبر کو بیجائی چرچ مین روڈ پر موٹر سائکل پر آنے والے دو اجنبی ملزمین کی طرف سے واکنگ پر نکلی ہوئی خاتون کے گلے سے منگل سوتر اڑانے کا معاملہ کدری پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا ۔  اس معاملے کی تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے ملزم چندرا شیکھرا کو گرفتار کر لیا ۔ 

    پولیس نے بتایا کہ ملزم چندرا کے خلاف اس سے قبل ہاروہلّی، کمبل گوڈو، بیڈادی ، بنگلورو دیہی ضلع کے دابس پیٹے اور نیل منگلا  پولیس اسٹیشنوں میں قتل، لوٹ، ہفتہ وصولی ، قتل کی کوشش اور مار پیٹ جیسے جرائم میں ملوث ہونے کے معاملے درج  ہیں ۔ 


Share: