ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں جعلی سرکاری دستاویزات بنانے کےٹھکانے پر سی سی بی کا چھاپہ - جعلی دستاویزات، آلات سمیت ملزم گرفتار

منگلورو میں جعلی سرکاری دستاویزات بنانے کےٹھکانے پر سی سی بی کا چھاپہ - جعلی دستاویزات، آلات سمیت ملزم گرفتار

Fri, 06 Oct 2023 20:38:22    S.O. News Service

منگلورو 6 / اکتوبر (ایس او نیوز) شہر میں جعلی سرکاری دستاویزات بنا کر عوام کو فروخت کرنے کی اطلاعات ملنے پر سٹی کرائم برانچ پولیس نے "ہیلپ لائن مینگلور" نامی ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جو کہ کنکناڈی - پمپ ویل روڈ پر وشواس کراون اپارٹمنٹ میں چل رہا تھا ۔ 

 سی سی بی کا کہنا ہے کہ اس ہیلپ لائن سینٹر میں دوسروں کے اصلی دستاویزات کو استعمال کرتے ہوئے نئے ناموں سے جعلی آدھار کارڈ، مارکس کارڈ، راشن کارڈ، برتھ سرٹفکیٹ وغیرہ بنائے جاتے تھے اور عوام فروخت کیے جاتے تھے جس کی بنیاد بینکوں قرضے ، اور سرکاری سہولتیں حاصل کرنے کے علاوہ سرکاری معاملات میں ضرورت کے مطابق ان جعلی دستاویزات کو استعمال کیا جاتا تھا ۔ اس طرح عوام اور سرکاری شعبہ جات کو دھوکہ دیا جا رہا تھا-

سی سی بی پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران برنارڈ روشن میسکارینس (41 سال) کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس کے ٹھکانے سے مختلف ناموں پر تیار کیے گئے جعلی آدھار کارڈ، راشن کارڈ، بزنس لائسنس، ایس ایس ایل سی مارکس شیٹ، پیدائشی سرٹفکیٹ کے علاوہ لیپ ٹاپ، کلر پرنٹر، لیمینیشن مشین، بایومیٹرک شںاخت کے لئے ضروری آلات وغیرہ ضبط کر لیے ۔ 

 اس تعلق سے منگلورو سی ای این پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور اس جعلسازی کے دھندے میں مزید لوگوں کی شرکت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے ۔


Share: