ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں آٹو رکشہ بجلی کھمبے سے ٹکرا گیا - نوجوان خاتون ہلاک - پانچ افراد زخمی 

منگلورو میں آٹو رکشہ بجلی کھمبے سے ٹکرا گیا - نوجوان خاتون ہلاک - پانچ افراد زخمی 

Mon, 18 Sep 2023 12:34:39    S.O. News Service

منگلورو، 18 / (ایس او نیوز) آنیبلی کے قریب ایک بے قابو آٹو رکشہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ مندر سے آنے واپس لوٹنے والے ایک ہی خاندان کے افراد آٹو میں سوار تھے اور سڑک کے بہت زیادہ ڈھلان والے حصے پر ایک موڑ کے پاس ڈرائیور آٹو پر قابو نہیں رکھ سکا جس کی وجہ سے وہ سڑک کنارے موجود بجلی کے کھمبے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں  پریتی ساپلیگا (25 سال) کی جان چلی گئی ۔ پریتی کی ماں میناکشی (55 سال) شدید زخمی ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ سواتی، شوبھا ، بھویش اور آٹو ڈرائیور پدمنابھا بھی زخمی ہوئے ہیں مگر یہ لوگ خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں ۔ 
    
تمام زخمیوں کو علاج کے لئے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ بجپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: