ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو سمندر میں ماہی گیر پر دل کا دورہ - کوسٹ گارڈس نے فراہم کی طبی امداد

منگلورو سمندر میں ماہی گیر پر دل کا دورہ - کوسٹ گارڈس نے فراہم کی طبی امداد

Thu, 28 Sep 2023 12:40:58    S.O. News Service

منگلورو ، 28 / ستمبر (ایس او نیوز) منگلورو کے پانمبور ساحل سے 36 ناٹیکل مائلس دوری پر گہرے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ماہی گیر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ایمرجنسی کال کے جواب میں کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مریض کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی ۔ 
    
بتایا جاتا ہے وسنتا نامی ماہی گیر نے اچانک سینے میں درد اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی ۔ دوسری کشتی پر موجود ماہی گیروں نے کوسٹ گارڈ کے ڈسٹرکٹ سینٹر اس کی اطلاع دی ۔ اس پر کوسٹ گارڈ سینٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وسنتا کی کشتی کے قریب ترین علاقہ میں موجود اپنی کشتیوں کو ایس او ایس (ہنگامی مدد کی پکار) پیغام روانہ کیا ۔ 
    
اس کے جواب میں تکلیف میں مبتلا وسنتا کی کشتی سے قریب ترین حد میں موجود کوسٹ گارڈ کی انٹرسیپٹر c446 نامی کشتی فوراً مدد کے لئے پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مریض کو علاج  کے بندرگاہ تک لایا گیا ۔ بندرگاہ پہنچتے ہی وسنتا کو ایمرجنسی علاج فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ 


Share: