ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ضبط ہوا 1.36 کروڑ روپے مالیت کا سونا

منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ضبط ہوا 1.36 کروڑ روپے مالیت کا سونا

Wed, 15 Jun 2022 13:16:59    S.O. News Service

منگلورو ،15؍ جون (ایس او نیوز) منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹمز نے سونا اسمگلنگ کی دو کوششوں کو ناکام بنایا اور منجملہ 2.648 کلو گرام وزنی سونا ضبط کر لیا جس کی مالیت کا اندازہ  1.36 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔
    
کسٹمز کی جانب سے جاری اخباری بیان کے مطابق دونوں مسافر دبئی سے لوٹے تھے ۔ پہلے معاملہ میں ایک خاتون مسافر کے زیر جامہ اور سینیٹری پیڈس میں چھپایا گیا 1.684 کلو گرام 24 کیریٹ سلاخوں کی شکل کا سونا ضبط ہوا ہے جبکہ دوسرے مسافر کے پاس سے  964 گرامسونا ضبط کیا گیا ہے جو کہ اس نے اپنے جسم کے خاص حصہ میں  پاوڈر بھرے کیپسول کی شکل میں چھپا رکھا تھا ۔


Share: