ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پر پانچ مسافروں سے 46.52 لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط

منگلورو ایئر پورٹ پر پانچ مسافروں سے 46.52 لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط

Wed, 27 Sep 2023 11:54:48    S.O. News Service

منگلورو،  27 / ستمبر (ایس او نیوز) منگلورو ایئر پورٹ پر کسٹم افسران نے دبئی سے آنے والے پانچ مسافروں سے جملہ  46.52 لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط کیا ۔
    
محکمہ کسٹمز کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دبئی سے اسمگل کیے گئے سونے کی یہ ضبطی 23 اور 24 ستمبر کو ہوئی تھی ۔ کسٹمز کی تلاشی کے دوران پانچ مسافروں نے 24 قیراط کا کُل 775 گرام  سونا ضبط کیا گیا ہے جسے انہوں نے اپنے زیر جامہ ، ٹرالی بیگ کی سلاخوں اور ایئر پوڈس کے اندر چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ 


Share: