ممبئی ، 8؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک کے تجارتی دارالحکومت عروس البلاد ممبئی میں جمعہ کو صبح سویرے اور پھر شام میں ہونے والی موسلادھار بارش نے شہریوں کو حیرت زدہ کردیا کیونکہ عام طور پر ممبئی میں 30 ،ستمبر کو مانسون ختم ہو جاتا ہے۔ جنوبی اور جنوبی وسطی ممبئی میں بھاری بارش سے شہری نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔
جنوبی ممبئی میں تجارتی ضلع فورٹ،قلابہ ،محمدعلی روڈ،کرافورس مارکیٹ ،نریمان پوائنٹ اور جے جے فلائی اوور کے اطراف بھاری بارش سے ٹریفک جام رہا۔ آج دوپہر سے بھی ممبئی اور نواحی علاقوں اور پڑوسی تھانے شہر میں بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
دفتر موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ شہر میں بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ بھاری بارش کا امکان ہے۔آج دوپہر نماز جمعہ کے بعد ڈھائی بجے سے شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ممبئی میں "یلوالرٹ" جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ ہفتہ کو40کلومیٹر کی رفتار سے ہؤا چلے گی۔ ممبئی، تھانے، پالگھر، پونے، رتناگیری، سندھودرگ، ستارا، دھولیہ اور نواحی اصلاح میں آئی۔ دہ چند روز بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔ دادر، انٹاپ ہل، پریل، سائن، ماہم چمبور، باندرہ اور مغربی ومشرقی مضافاتی علاقوں میں بھی بھاری بارش ہوئی ہے۔