ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کی 9 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ، دہلی میں عمارت گرنے سے 3 کی موت

ملک کی 9 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ، دہلی میں عمارت گرنے سے 3 کی موت

Tue, 11 Oct 2022 11:27:54    S.O. News Service

نئی دہلی  ،11؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مانسون سیزن ختم ہونے کے بعد بھی ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے دو دنوں میں اتر پردیش، دہلی، اتراکھنڈ، مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، آندھرا پردیش، کیرالا، گجرات، مہاراشٹر اسمیت کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

دوسری طرف دہلی میں 2007 کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس نے اکتوبر کے مہینے میں گزشتہ 15 سال کی بارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔یوپی کے بیشتر اضلاع میں 4 دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے 30 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دہلی کے لاہوری گیٹ کے قریب اتوار کی رات ایک دو منزلہ عمارت گر گئی۔ بارش کے باعث پیش آنے والے اس حادثے میں چار سالہ بچی سمیت تین کی موت ہو گئی۔ چار افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ گروگرام میں برساتی تالاب میں ڈوبنے سے 6 بچوں کی موت ہو گئی۔ان کی لاشیں مل گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ پردیش میں پیر کو دارالحکومت بھوپال سمیت کئی شہروں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


Share: