ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک و معاشرے میں نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر بھی پابندی لگائی جائے : ڈاکٹر ایوب سرجن

ملک و معاشرے میں نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر بھی پابندی لگائی جائے : ڈاکٹر ایوب سرجن

Wed, 05 Oct 2022 11:58:04    S.O. News Service

پرتاپ گڑھ، 5؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک کی آزادی کے بعد سے ہی نفرت کی سیاست کی شروعات ہوگئی تھی ،جہاں حکومت کسی کی بھی رہی ہو ،مگر فسطائی تنظیموں کے ذریعہ نفرت و تشدد پھیلانے کا کام کیا جاتا رہا ہے ،وہیں مبینہ سیکولر حکومتوں میں بھی وہ تنظیمیں جو چاہتی کر رہی تھیں اور آج بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کے حوصلے مزید بلند ہیں ،جو کھلے عام نفرت پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہیں ۔

سوال یہ ہے کہ ملک و سماج میں نفرت پھیلا کر تشدد کا انجام دینے والی فسطائی تنظیموں پر کب لگائی جائے گی پابندی ؟ ملک میں پھیلائی جارہی نفرت پر مذکورہ تاثرات کا اظہار پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کیا ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت ایک جانب تو ملک میں مبینہ نفرت پھیلانے کے نام پر ایک تنظیم پر کارروائی کر پابندی لگائی ہے ،مگر دوسری جانب ملک میں کھلے عام نفرت پھیلانے و تشدد کا انجام دینے والوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کرتی ،جب مذکورہ تنظیموں کے اراکین کے خلاف پولیس کارروائی کر جیل بھیج دیتی ہے تو حکومت کے وزیر و ان سے وابستہ لوگ جیل سے رہائی کے بعد استقبال کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں ،ایسے حالات میں ان کے غیر قانونی کاموں کے خلاف کون کارروائی کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی و آرایس ایس حامی ایسے بہت سی تنظیمیں سرگرم ہیں ،جن کا کام صرف نفرت پھیلا کر تشدد کا انجام دینا ہے ،مگر حکومت ان کے خلاف کارروائی کرنے سے پرہیز کرتی ہے ۔ ملک میں عوامی مسائل کا انبار ہونے ،بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری کے سبب بی جے پی کا جادو آہستہ آہستہ ختم ہونے کے دہانے پر ہے ،جن کے لئے فرقہ وارانہ کارڈ ہی ایک سہارا ہے ۔


Share: