ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مصر میں المناک سڑک حادثہ؛ 32 ہلاک، 63 زخمی

مصر میں المناک سڑک حادثہ؛ 32 ہلاک، 63 زخمی

Sat, 28 Oct 2023 20:29:57    S.O. News Service

قاہرہ 28/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی): ملک کے شمال میں وادی این-نطرون علاقے کے قریب قاہرہ-اسکندریہ صحرائی سڑک پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 32 افراد ہلاک اور 63 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حادثہ سنیچر صبح اس وقت پیش آیا جب گہری دھند کی وجہ سے قاہرہ جانے والی مسافر بس نے پہلے سڑک کنارے کھڑی ایک کار کو ٹکر مار دی، پھر  پیچھے آنے والی متعدد گاڑیاں تیز رفتاری کے ساتھ بس اور کار سے ٹکرا گئیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ حادثہ مصر کے صدر مقام قاہرہ سے 160 کلو میٹر دور، ملک کے شمال میں وادی این-نطرون علاقے کے قریب قاہرہ-اسکندریہ صحرائی سڑک پر پیش آیا، جس میں ایک مسافر بس سمیت کئی گاڑیاں شامل تھیں۔ رپورٹوں کے مطابق حادثے کے بعد کچھ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

معروف نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں 29 سواریاں ایک دوسرے پر گری پڑیں جس میں ایک بس سمیت 6 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔


Share: