ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش کے گونا میں المناک حادثہ، تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مدھیہ پردیش کے گونا میں المناک حادثہ، تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Thu, 28 Dec 2023 18:06:20    S.O. News Service

بھوپال،28؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے گنا ضلع میں مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور کئی مسافر جھلس گئے۔ اس حادثے میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ گونا سے ہارون جانے والی بس سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی، تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں آگ لگ گئی اور بس جلنے لگی اور مسافروں نے خود کو کھڑکیوں سے باہر پھینک کر جان بچانے کی کوشش کی۔ اس حادثے میں کئی مسافروں کی موت ہو گئی۔

اس حادثے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ ابتدائی طور پر 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں آئی تھیں لیکن آہستہ آہستہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔ گنا کلکٹر ترون راٹھی نے حادثے کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں۔


Share: