ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محبوبہ مفتی نے یکساں سیول کوڈ کا حوالہ د ے کر کیا سوال، کیا بی جے پی دھرمیندر کو ہیما مالنی سے دوسری شادی کرنے پر جیل بھیجے گی؟

محبوبہ مفتی نے یکساں سیول کوڈ کا حوالہ د ے کر کیا سوال، کیا بی جے پی دھرمیندر کو ہیما مالنی سے دوسری شادی کرنے پر جیل بھیجے گی؟

Tue, 04 Jul 2023 11:40:29    S.O. News Service

نئی دہلی ، 4/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)ملک بھر میں یکساں سول کوڈ پربے معنی بحث جاری ہے۔ دریں اثنا، جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے معروف اداکار دھرمیندر اور ان کی رکن پارلیمان کی اہلیہ ہیما مالنی کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ محبوبہ مفتی نے پیر (3 جولائی) کو کہا کہ دھرمیندر نے بی جے پی ایم پی ہیما مالنی کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔ کیا ان کی دوسری شادی پر بی جے پی کا یکساں سول کوڈ لاگو ہوگا؟پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے صدر نے مزید کہا کہ اگر یو سی سی قانون بنتا ہے تو کیا بی جے پی ہیما مالنی کو دوسری شادی کرنے پر جیل بھیج دے گی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ (مرکز) کس قانون کے تحت یکساں سول کوڈ کے ذریعے یکسانیت لائیں گے؟ ہمارے پاس ایک مشترکہ ضابطہ فوجداری ہے، لیکن بلقیس بانو کے گناہگاروں کو جیل سے رہا کردیا گیا۔واضح ہوکہ دھرمیندر نے اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ دوسری شادی کی ہے، ان کی پہلی شادی 1954 میں پرکاش کور سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد دھرمیندر کو ہیما مالنی سے عشق ہو گیا اور 1980 میں ان سے دوسری شادی کر لی۔

دھرمیندر نے پرکاش کور سے طلاق لیے بغیر دوسری شادی کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اسلام قبول کرنے کے بعد ہیما مالنی سے شادی کی۔محبوبہ مفتی نے مہاراشٹر میں این سی پی کی بغاوت پر بھی بی جے پی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں بدعنوان کہا جاتا تھا، وہ (بی جے پی) انہی لوگوں کو لے کر حکومت سازی کر رہی ہے۔ یہ اپوزیشن بمقابلہ بی جے پی نہیں ہے، یہ اپوزیشن بمقابلہ ای ڈی ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ حکمراں پارٹی ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔پی ڈی پی سربراہ نے اس سے قبل اتوار کو ٹوئٹ کیا تھا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی نے جس طرح عوامی مینڈیٹ کو بار بار مجروح کیا ہے اس کی مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ جمہوریت کا نہ صرف قتل کیا جا رہا ہے بلکہ وہ اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں کو پردۂ خفا میں رکھنے کے لیے قومی ترانے کا سہارا لے رہی ہے۔


Share: