ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / متھراشاہی عیدگاہ مسجد کے سروے پر پابندی لگانے سے سپریم کورٹ نے کیا انکار

متھراشاہی عیدگاہ مسجد کے سروے پر پابندی لگانے سے سپریم کورٹ نے کیا انکار

Sat, 16 Dec 2023 00:03:56    S.O. News Service

نئی دہلی 15/ ڈسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی)متھرا شاہی عیدگاہ مسجد میں سروے پر پابندی لگانے سے سپریم کورٹ نےجمعہ کو صاف انکار کر دیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت اب 9 جنوری کو ہوگی۔

آپ کو بتا دیں کہ بدھ کو الہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا عیدگاہ مسجد میں سروے کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔آج جمعہ کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ درخواست گزار تعطیلات کے دوران بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ درحقیقت متھرا شاہی عیدگاہ مسجد ٹرسٹ کی جانب سے جمعرات کوچیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ آج الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا میں شری کرشن جنم بھومی شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کے لیے کورٹ کمشنر کی تقرری کا حکم دیا ہے۔

اگر سپریم کورٹ جلد ہی شاہی عیدگاہ مسجد ٹرسٹ اور یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کی عرضی پر سماعت نہیں کرتی ہے تو الہ آباد ہائی کورٹ اس معاملے میں سماعت جاری رکھے گی۔ شاہی عیدگاہ مسجد ٹرسٹ اور یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے سپریم کورٹ میں اس تنازعہ سے متعلق تمام 18عرضیوں کو سماعت کے لیے منتقل کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

خیال رہے کہ متھرا کے شری کرشنا جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے متنازعہ جگہ کا سروے ایڈوکیٹ کمشنر کے ذریعے کرانے کی مانگ کو قبول کر لیا ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو شاہی مسجد عیدگاہ کے اے ایس آئی کے سروے کو منظوری دی ہے۔ جسٹس مینک کمار جین کی سنگل بنچ نے یہ فیصلہ دیا۔ گیانواپی تنازعہ کے خطوط پر ایڈوکیٹ کمشنر سے متنازعہ جگہ کے سروے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔


Share: