ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مایا وتی کے بعد اب اکھلیش نے بھی اُٹھائے بی جے پی کی جیت پر سوال؛ ای وی ایم مشین کو دیا پورا کریڈٹ

مایا وتی کے بعد اب اکھلیش نے بھی اُٹھائے بی جے پی کی جیت پر سوال؛ ای وی ایم مشین کو دیا پورا کریڈٹ

Sun, 03 Dec 2017 03:08:48    S.O. News Service

لکھنؤ ،2دسمبر (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)   یوپی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لئے ای وی ایم کو کریڈٹ دینے اور ای وی ایم کی جگہ بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرائے جانے کی بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی مانگ کے بعد اب ایس پی صدر اکھلیش یادو نے بھی بالواسطہ بی جے پی کی جیت کے لئے ای وی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

مایاوتی کی طرف سے سوال اٹھائے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ٹویٹ کے ذریعے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بی جے پی نے انہی سیٹوں پر بہتر کارکردگی کیا ہے، جہاں ای وی ایم سے انتخابات ہوئے ہیں۔واضح رہے سنیچر کی صبح ہی مایاوتی نے بی جے پی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات 2019 میں ہے اور اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرکے دکھائے۔مایاوتی نے کہا کہ اگر بیلیٹ پیپر پر الیکشن ہوئے تو بی جے پی 2019 میں اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔کچھ ہی دیر بعد ٹویٹر کے ذریعے اکھلیش بھی مایاوتی کے اس بیان کی حمایت کرتے نظر آئے۔اکھلیش نے بیلٹ پیپر سے الیکشن کا مطالبہ تو نہیں کی لیکن ٹویٹس میں انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بالواسطہ بی جے پی پر نشانہ ضرور لگایا ہے۔اکھلیش نے اپنے ٹویٹس میں ایک اعداد و شمار کا ذکر کیا ہے، جس کے مطابق جن علاقوں میں بیلٹ پیپر سے انتخابات ہوئے ہیں، وہاں بی جے پی کو صرف 15 فیصد سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ جہاں وی ایم سے انتخابات ہوئے ہیں وہاں بی جے پی کے اکاؤنٹ میں 46 فیصد سیٹیں ہیں حالانکہ اکھلیش نے اعداد و شمار کو ٹویٹر پر اشتراک کرتے ہوئے کسی سورس کا ذکر نہیں کیا ہے۔


Share: