ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غزہ میں ہر 10 منٹ میں ہورہا ہے ایک بچہ شہید؛ اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسیف نے جاری کی رپورٹ

غزہ میں ہر 10 منٹ میں ہورہا ہے ایک بچہ شہید؛ اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسیف نے جاری کی رپورٹ

Wed, 01 Nov 2023 20:17:09    S.O. News Service

جنیوا یکم نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  اقوامِ متحدہ کے بچوں کے بہبود کے ادارے یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے بچوں کی یومیہ اوسط تعداد 420 ہوگئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 400 سے تجاوز کرچکی ہے  جن میں نصف کے قریب بچے  شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے اس حوالے سے جاری اپنی ایک رپورٹ میں کہا  کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک  بچہ شہید ہو رہا ہے۔ یومیہ  جاں بحق  یا زخمی ہونے والے  بچوں کی تعداد 400 سے زیادہ ہے۔

قبل ازیں سیو دی چلڈرن نامی بچوں کی بہبود کی این جی او نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ غزہ میں  شہید  ہونے والے بچوں کی تعداد 2019 کے بعد سے جنگ کا شکار ہونے والے 20 ممالک میں ہونے والی بچوں کی سالانہ ہلاکتوں سے بڑھ گئی ہے۔

سیو دی چلڈرن نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا تھا کہ غزہ میں 3 ہزار 195  اور مغربی کنارے میں 33 بچے  شہید ہوئے ہیں  جب کہ اسرائیل میں بھی 29 بچے مارے گئے ہیں  اس طرح مجموعی تعداد 3257 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں کم از کم 6 ہزار 360، مغربی کنارے میں 180 اور اسرائیل میں کم از کم 74 بچے زخمی ہوئے جب کہ حماس کے قبضے میں 200 اسرائیلوں کے ساتھ  کئی  بچے بھی یرغمالیوں  میں  شامل ہیں۔


Share: