ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوراج سنگھ چوہان نے مسلسل 11سال تک وزیراعلیٰ رہ کر نئی تاریخ رقم کی

شیوراج سنگھ چوہان نے مسلسل 11سال تک وزیراعلیٰ رہ کر نئی تاریخ رقم کی

Tue, 20 Dec 2016 12:45:47    S.O. News Service

بھوپال، 19؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )2016مدھیہ پردیش میں سیاسی اعتبار سے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اورحکمران بی جے پی کے نام رہا، چوہان نے جہاں مسلسل 11سالوں تک ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے رہ کر نئی تاریخ رقم کر ڈالی، وہیں بی جے پی نے ریاست کی شہڈول لوک سبھا اور تین اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کانگریس کو کراری شکست دے کر گزشتہ سال نومبر میں جھابوا لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں ملی شکست کا بدلہ لے لیا۔حالانکہ کانگریس نے ریاست میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں میں سے ایک نشست جیت کر انتخابی میدان میں اس سال اپنا سوپڑا صاف ہونے سے بچا لیا، جس سے اسے تھوڑی بہت راحت ضرور ملی ہوگی،باقی 2 راجیہ سبھا سیٹیں بی جے پی کی جھولی میں گئیں ۔اس کے علاوہ، وزیر اعظم نریندر مودی کے فارمولے کے تحت 75سال سے زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے چوہان کابینہ کے دو سینئر وزراء وزیر داخلہ بابو لال گور (86)اور تعمیرات عامہ کے وزیر سرتاج سنگھ(76)سے استعفی لے کر انہیں کابینہ سے ہٹانا، وزیر اعظم مودی کا پانچ بار ریاست کا دورہ کرنا، ریاست میں نئے گورنر کے طور پر اوم پرکاش کوہلی کی تقرری اور ریاست کے تین سابق گورنروں کا انتقال مدھیہ پردیش کی اہم سیاسی خبریں رہیں۔چوہان 29؍نومبر 2005کو مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ بنے تھے، تب سے ابھی تک وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں،انہوں نے 28؍نومبر کو ریاست کے وزیراعلیٰ کے عہدے پرمسلسل 11سال پوراکیااورنیاریکارڈ بنایا، اس سے پہلے کانگریس کے لیڈر دگ وجے سنگھ کا سب سے زیادہ دس سال تک مسلسل ریاست کاوزیراعلیٰ رہنے کا ریکارڈ تھا۔سنگھ 7 ؍دسمبر 1993سے 8 ؍دسمبر 2003تک مسلسل 10سال مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے۔


Share: