ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ میں نا بالغ لڑ کے کو کار چلانے کی اجازت دینے والے باپ پر 25,000 روپیہ کا جرمانہ  

شیموگہ میں نا بالغ لڑ کے کو کار چلانے کی اجازت دینے والے باپ پر 25,000 روپیہ کا جرمانہ  

Thu, 14 Sep 2023 12:56:05    S.O. News Service

شیموگہ ، 14/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاست  کرناٹک اور پورے ملک میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو کار ، موٹر سائیکل یا دیگر گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہے اور یہ قابل سزا جرم ہے۔

اس کے باوجود شیموگہ شہرمیں   باپ نے اپنے لاڈلے بیٹے کو جس کی عمر ابھی 17 سال تھی اپنی خریدی گئی کار چلانے اور گھومنے پھرنے کی اجازت دی تھی جبکہ اس کے بیٹے کے نام آر ٹی او نے ابھی لائنس جاری نہیں کیا تھا نیزاسے نابالغ قرار دیا تھا۔ 

شیموگہ ٹرافک پولیس نے 9 ستمبر2023 کو  اس کمسن لڑکے کو کار چلاتے ہوئے روک کر اس کے باپ کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

یہ کار چکمگلورو ضلع این آر پورہ کے 41 سالہ الیاس کی تھی جبکہ اس کے بیٹے کی عمر ابھی 17 سال تھی۔ ٹرافک پولیس نے عدالت میں کیس درج کیا تھا۔ 

شیموگہ عدالت کے تیسرے اے سی جے جے ایم ایف سی عدالت نے اس جرم کیلئے لڑکے کے باپ الیاس پر 25 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔


Share: